ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کرناٹک نے ہر شعبہ کیلئے الگ پالیسی وضع کی ہے: دیش پانڈے

کرناٹک نے ہر شعبہ کیلئے الگ پالیسی وضع کی ہے: دیش پانڈے

Fri, 06 Jan 2017 23:18:13    S.O. News Service

بنگلور:6/جنوری(ایس او نیوز) حکومت کرناٹک ملک میں واحد حکومت ہے،جس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی،آٹو موبائل، پارچہ جات نیز ہر شعبہ کیلئے ایک الگ پالیسی وضع کی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرناٹک ایک ترقی پرور اور صنعت پرور ریاست ہے۔ یہ بات آج وزیر صنعت آر وی دیش پانڈے نے کہی۔ آج شہر میں پرواسی بھارتیہ دیوس کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرناٹک نے ملک میں پہلی بار 2000ء میں انکلوزیو کرناٹکا پالیسی کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد مختلف ریاستوں نے اس طرح کی پالیسی کواپنے صنعتی شعبوں کی ترقی کیلئے اپنایا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام ریاستوں میں سرمایہ کاری ہورہی ہے، لیکن کرناٹک آج اپنی صنعتی ترقی کی رفتار کے اعتبار سے ملک میں سر فہرست ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر مقیم ہندوستانی طبقہ کی طرف سے ریاست میں صنعتی شعبے پر کافی زیادہ سرمایہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سہ روزہ بھارتیہ پرواسی دیوس تقریبات کے دوران ریاست کی صنعتی اور آئی ٹی بی ٹی قوت کا مظاہرہ کیاجائے گا۔ سہ روزہ تقریبات میں 64 ممالک کے نمائندے بڑی تعداد میں غیر مقیم ہندوستانی،ماہرین تعلیم، صحت وصنعت حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی 8جنوری کو اس میلے کا افتتاح کریں گے اور صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی 9جنوری کو پرواسی بھارتیہ دیوس اعزازات تقسیم کریں گے۔


Share: